ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دارلقضا ءامارت شرعیہ جماعت المسلمین ضلع اُڈپی کا کوٹا میں اہم اجلاس : ذمہ داران سے شرکت کی اپیل

دارلقضا ءامارت شرعیہ جماعت المسلمین ضلع اُڈپی کا کوٹا میں اہم اجلاس : ذمہ داران سے شرکت کی اپیل

Mon, 01 May 2017 21:21:25    S.O. News Service

کنڈلور/اُڈپی:یکم مئی (ایس اؤنیوز)شرعی عدالتوں کومستحکم کرنے ، اس کے دائرہ عمل کو وسیع کرنے اور ملت کے فعال و فکر مند افراد کو احساس دلانے اور ان کاتعاون حاصل کرنے کی غر ض وغایت لے کر 2مئی 2017بروز منگل کی صبح 10بجے تادوپہر 2بجے تک جامع مسجد کوٹا میں اہم اجلاس منعقد کئے جانے کی قاضی شریعت دارلقضا ،امارت شرعیہ ضلع اُڈپی کے مرکزی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔

پریس ریلیز میں ضلع اُڈپی کے جامع مساجد سے منسلک 5افراد پر مشتمل وفد اجلاس میں شرکت کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔ ساتھ ہی بتایاگیا ہے کہ اجلاس میں جماعت المسلمین ضلع اُڈجپی کی ازسر نوتشکیل بھی کئے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ تاکہ نئے عزم وحوصلے سے معاشرہ کی اصلاح و رہنمائی کرسکیں۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع میں مسلمانوں کی بڑی آبادی مقیم ہونے کے باوجود عائلی مسائل کو لے کر عدالتو ں کے چکر میں سالوں بے بسی کی زندگی گزارنےپر مجبور ہیں، ایسے میں شرعی عدالتوں کے ذریعے مسائل کو حل کرکے اطمینان بخش زندگی فراہم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، اجلاس میں ان مسائل کولےکر غوروفکر بھی کئےجانےکی بات کہی گئی ہے ۔


Share: